نئی دہلی، 30؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اس حوالے سے بھارت کی حکمت عملی کیاہوگی۔ دریں اثنا مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدلتی مساوات بھارت کے لیے ایک چیلنج ہے اور 15 اگست کو طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی حکومت اپنی افغان پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ افغانستان میں بدلتی مساوات ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔ اس صورتحال نے ہمارے ملک کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی پر مجبور کر دیا ہے۔ ہم اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں ۔